×

10 رجب 3منٹ کا وظیفہ 3منٹ میں 3 کروڑ کے مالک بن جائینگے

آج ہم 10رجب المرجب کا خاص وظیفہ لیکر آئے ہیں اس وظیفہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ ان کی جھولیاں بھی بھر دیگا ۔جو بلکل لاچار فقیر او ربے حد غریب ہیں جو محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں جن کے پاس کچھ بھی نہیں جن کے پاس اللہ تعالیٰ کا دیا کچھ بھی نہیں وہ یہ عمل کریں اللہ تعالیٰ ان کی جھولیاں ایسے بھرے گا کہ وہ راتوں رات امیر ہوجائیں گے ۔

بہت سے ایسے لوگ کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے کچھ نہیں دیا ۔وہ وظائف کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی جھولیاں اپنی رحمتوں اور برکتوں سے بھردیتا ہے ۔

رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت کے روز اللہ کریم کے عرش کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا ۔تین شخص اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے میں ہونگے ۔

وہ شخص جو میری امتی کی پریشانی کو دور کرے میری سنت کو زندہ کرنے والا مجھ پر کثرت سے درود پڑھنے والا۔محبوب سبحانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے فرزند فرماتے ہیں میرے والد نے ارشاد فرمایا میں ایک سفر میں سحرا کی طرف نکلا اور چند دن وہاں ٹھہرا لیکن مجھے پانی نہیں ملتا تھا جب مجھے پیاس کی سختی محسوس ہوئی تو ایک بادل نے مجھ پر سایہ کیا اور اس میں سے بارش کے مشابہ ایک چیز گری میں اس سے سیراب ہوگیا پھر میں نے ایک نور دیکھا جس سے آسمان کا کنارہ روشن ہوگیا ایک شکل ظاہر ہوئی جس سے میں نے ایک آواز سنی اے عبدالقادر میں تیرا رب ہوں میں نے تجھ پر حرام چیزیں حلال کردیں تو میں نے عوذبااللہ پڑ ھ کر کہا اے شیطان لعین دور ہوجاتو روشن چیزاندھیرا میں بدل گیا اور وہ شکل دھواں بن گئی اس نے مجھ سے کہا اے عبدالقادر تم مجھ اپنے علم اور اپنے رب کے حکم کے ذریعے نجات پاگئے اور میں نے ایسے ستر مشائخ کو گمراہ کیا۔

میں نے کہا یہ صرف میرے رب کا فضل واحسان ہے ۔غوث پاک سے پوچھا گیا آپ نے کس طرح جانا کہ وہ شیطان ہے آپ نے ارشاد فرمایا اس کی اس بات سے کہ بے شک میں نے تیرے لیے حرام چیزوں کو حلال کردیا ہے ۔

آپ نے دیکھا کہ شیطان کس طرح اللہ تعالیٰ کے بندوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ہمارا کیابنے گا کہ ہم عبادت نہیں کرتے اور نیکی کرلیں تو نیک نامی کا اظہار نہ کریں تو کسی پل چین نہیں آتا ۔

دوسروں سے بہتر کرتے ہوئے خود کو نیک پرہیزگار سمجھتے ہیں یاد رکھیں شیطان نے ہزاروں سال عبادت کی مگر تکبر کیوجہ سے اس کی برسوں کی عبادتیں بے کار او رہزاروں سال کی ریاضتیں پامال ہوگئیںذلت ورسوائی اس کا مقدر بنی ہمیشہ کیلئے لعنت کا طوق اس کے گلے میں پڑ گیا جب بھی نیکی کریں تو نیکیوں کا چرچا نہ کریں۔

ہماری پیدائش کا مقصد ہی رب کی عبادت کرنا ہے ۔آپ نے آج کا وظیفہ کیسے کرنا ہے وہ بتاتے ہیں آپ نے دس رجب المرجب ک کسی فرض نماز کے بعد یہ عمل کرنا ہے آپ نے اول وآخر تین تین بار درود پاک پڑھنا ہے پھر اللہ تعالیٰ کے تین نام یا خبیرُ یا حلیم ُ یا عظیمُ ان تینوں ناموں کو ملا کر صرف 33بار پڑھنا ہے ۔

وظیفہ کرنے کے بعد آپ نے سجدے میں سررکھ لینا ہے پھر آ پ نے یا سمیعُ کو تین بار پڑھنا ہے پھر سر اٹھا کر اپنے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنی ہے انشاء اللہ رب کریم ضرور آپ کی پریشانیاں دور کرے گا۔

Source link The post 10 رجب 3منٹ کا وظیفہ 3منٹ میں 3 کروڑ کے مالک بن جائینگے first appeared on https://digitalnewspak.com.

اپنا تبصرہ بھیجیں