×

6ارب 53کروڑ روپے کی منظوری۔۔کون کون سے طلبہ کو پیسے دیئے جائیں گے۔۔؟حکومت نے اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے کام کی خبر

6ارب 53کروڑ روپے کی منظوری۔۔کون کون سے طلبہ کو پیسے دیئے جائیں گے۔۔؟حکومت نے اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے کام کی خبر اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے مالی سال 21-2020 میں 67 ہزار اسکالرشپس کے لیے 6 ارب 53 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی نے ملک بھر میں 67 ہزار اسکالر شپ کے لیے بجٹ کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی ممبران نے1 لاکھ 11 ہزار 685 انڈر گریجویٹ طلبا کی درخواستوں کا جائزہ لیا، جن میں 42 ہزار 430 طالبات کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔

اعلامیے کے مطابق پورٹل 30 نومبر 2020ء کو درخواستوں کے حصول کے لیے بند ہوگیا۔اجلاس میں سرکاری شعبے کی 125 جامعات کے ساتھ پروگرام کے فیلڈ ایگزیکیوشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ تعلیمی سال 21-2020 میں اسکالرشپ کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے گا، نئی درخواستوں کی جانچ پر انتخاب کا عمل اپریل 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔

حکام نے وزیراعظم کی معاون خصوصی کو بتایا کہ ایچ ای سی مارچ2021 کے دوسرے ہفتے میں 15روز کے لیے پورٹل دوبارہ کھولے گا۔

اس پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اسکالرشپس 50 فیصد طالبات اور 2 فیصد خصوصی افراد کو ملنی چاہئیں، 24 ارب روپے کا احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام حکومت کا اہم پروگرام ہے۔

۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ تعلیمی سال 21-2020 میں اسکالرشپ کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے گا، نئی درخواستوں کی جانچ پر انتخاب کا عمل اپریل 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔

حکام نے وزیراعظم کی معاون خصوصی کو بتایا کہ ایچ ای سی مارچ2021 کے دوسرے ہفتے میں 15روز کے لیے پورٹل دوبارہ کھولے گا۔

اس پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اسکالرشپس 50 فیصد طالبات اور 2 فیصد خصوصی افراد کو ملنی چاہئیں، 24 ارب روپے کا احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام حکومت کا اہم پروگرام ہے۔

The post 6ارب 53کروڑ روپے کی منظوری۔۔کون کون سے طلبہ کو پیسے دیئے جائیں گے۔۔؟حکومت نے اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے کام کی خبر appeared first on Pakistan News Network.

اپنا تبصرہ بھیجیں