×

400 میں سے 300 لاپتہ افراد کہاں پہنچ چکے ہیں ؟حکومت نےتہلکہ خیز انکشاف کردیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ بلوچستان ضیاءلانگو کا کہنا ہے کہ 400کےقریب لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کی گئی تھی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے300 افراد بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افرادکا معاملہ حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت روز اول سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، لاپتہ افراد کے حوالے سےتنظیم کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں سے اب تک 300 افراد بازیاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ گھروں کو پہنچنے والے بازیاب افراد کے لواحقین نے تصدیق بھی کردی ہے، فراہم کردہ فہرست کے مطابق دیگر لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی بحالی کے لیے تمام ادارے، صوبائی حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔The post 400 میں سے 300 لاپتہ افراد کہاں پہنچ چکے ہیں ؟حکومت نےتہلکہ خیز انکشاف کردیا appeared first on Pakistan News Network.

اپنا تبصرہ بھیجیں