×

سکیورٹی کیلئے تعینات کارکنوں نے سابق وزیر اعلی کو اسٹیج پر جانےسے روک دیا، اسٹیج سے نیچے کھڑے ہو کر تقریریں سنتے رہے – .

لاہور(این این آئی)جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے تعینات کارکنوں نے سابق وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا جس پر عبد المالک بلوچ ناراض ہوگئے اور اسٹیج سے نیچے کھڑے ہوکر قائدین کی تقاریر سنتے رہے۔

۔۔۔

مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور کے دھکوں سے ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق گملوں پر جاگریں

اسلام آباد (پی این آئی)مریم نواز کی ایاز صادق کے گھر آمد کے دوران گیٹ پر کارکنوں میں دھکم پیل ہو گئی ۔

سیکیورٹی گارڈ کے دھکا لگنے سے لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق سمیت متعدد کارکن گر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مہمانوں کیلئے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا ، مریم نواز شریف ان کے گھر پہنچی تو اس دوران کارکنان میں دھکم پیل شروع ہو گئی ، مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور نے کارکنان کو دھکے دے کر پیچھے کرنا شروع کر دیا اس دوران (ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق دھکا لگنے سے گملوں پر جا گریں ۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی قائد اور اپنے والد محمد نواز شریف کی تصویر والا لباس پہنا ۔

مریم نواز نے تیرہ دسمبر کے جلسے کی مناسبت سے خصوصی طور پر والد کی تصویر والا لباس تیار کروایا، یہی لباس پہن کر وہ ایاز صادق کے گھر پہنچیں ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنے والد مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو جلسے کی تیاریوں عوام کے جوش و خروش سے آگاہ کرنے سے آئندہ کے حوالے سے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے

میں شرکت کرنیوالی عوام سے ماسک لازمی پہننے کی اپیل کی ہے ۔

مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم بطور ذمہ دار شہری اپنی حفاظت کے لئے ماسک پہننا یاد رکھیں، اپنے اوراپنے پیاروں کیلئے تاریخی جلسے کے دوران ماسک پہنیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ جلسے سے پہلے اوربعد میں بھی ماسک پہن کر رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں