×

نئی دہلی نے ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کا منصوبہ تیارکر لیا گیا، مندر کی تعمیر کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی – .

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں قطب مینار کمپلیکس میں واقع ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔

نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجدکے خلاف دہلی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس کے احاطے میں موجود قوت الاسلام مسجد، مندر

کمپلیکس کی جگہ بنائی گئی، مسجد کی جگہ مندر کمپلیکس کو بحال کیاجائے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیاہے کہ قطب مینار کمپلیکس ماضی میں جین اور ہندو مندروں پر مشتمل تھا، مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی۔

عدالت سے درخواست کی گئی ہے کمپلیکس میں ہندو اور جین دیوتاؤں کی مورتیوں کو بحال کیا جائے اور ان کی پوجا کی اجازت دی جائے۔

درخواست کی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی۔ خیال رہے کہ نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجد تاریخی قطب مینار کے نزدیک واقع ہے۔ ۔۔۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں