لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے سکیورٹی گارڈز نے استقبالیہ جلوس میں شریک کارکن پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔
بتایا گیا ہے کہ ایک کارکن نے مبینہ طو رپر مریم نواز کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی جس پر ان کے ہمراہ موجود سکیورٹی گارڈز نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔
سکیورٹی گارڈز کی کارکن پر تشدد کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔۔۔۔