×

بالآخرٹرمپ نے اپنی ہار تسلیم کر لی، نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی – .

واشنگٹن (پی این آئی)بالآخرٹرمپ نے اپنی ہار تسلیم کر لی، نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کڑوا گھونٹ پی لیا، نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی بالآخر منظوری دیدی، اس طرح کئی ہفتوں سے جاری ٹال مٹول انجام کو پہنچ گئی۔

سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن ایملی مرفی نے نومنتخب امریکی صدر کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔صدر ٹرمپ کہتے ہیں قانونی جنگ جاری رہے گی مگر انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ خط صدر ٹرمپ کی شکست تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب اہم ریاست مشی گن نے بھی جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کردی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش تھی کہ نتیجہ کو روکا جائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں