×

کورونا وائرس، نئے حکمنامے پر سی اے اے اور ائیرلائنز میں ٹھن گئی،حکم نامے کی مخالفت کر دی

کراچی (این این آئی) کورونا وائرس سے متعلق نئے حکم نامے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)اور تمام ایئرلائنز آمنے سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش سی اے اے نے کراچیمیں تمام ایئرلائنز کو ٹرمینل بلڈنگ سے باہر کائونٹر بنانے کی ہدایت کردی۔

سی اے اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ ٹرمینل بلڈنگ سے باہر ہی چیک کی جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے والے مسافروں کو ہی روانگی لانچ

میں بھیجا جائے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کی جانب سے اس نوعیت کا حکم نامہ سامنے آنے پر تمام ہی ائیرلائنز نے اس کی مخالفت کردی۔ائیر لائنز نے سی اے اے کے حکم نامے کے جواب میں موقف اختیار کیا کہ مسافروں کو چیک کرنا ہمارا نہیں محکمہ صحت کا کام ہے۔

ائیرلائنز نے مزید کہا کہ ہماری ذمے داری بریفنگ کاونٹر سے شروع ہوتی ہے۔ائیرلائنز نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت کے کاونٹرز ڈپارچر لاونچ سے باہر ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں