×

ایک طرف لاک ڈائون دوسری جانب مہنگائی کے طویل ترین ریکارڈ نے عوام کی کمر توڑ دی

مظفرآباد(این این آئی)ملک بھر کی طرح مظفرآباد میں ایک طرف لاک ڈائون دوسری جانب مہنگائی کے طویل ترین ریکارڈ نے عوام کی کمر توڑ دی،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں جو روز مرہ استعمال میں آرہی ہیں اُن میں ملاوٹ،تول کے وزن میں بھی کمینظر آرہی ہے ،عوام پریشان ،انصاف کیلئے آواز کس کے آگے اٹھائیں ،عوام خود پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک طرف ریکارڈ توڑ مہنگائی جبکہ دوسری جانب تول میں فرق،فوڈ انسپکٹر اپنی کارگردگی بنانے کیلئے چند ایک مقامات پر فرضی حاضری لگاکر پکڑ دھکڑ کے بعد چھومنتر ہوجاتے ہیں جبکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں

میں اضافہ ،نہ تو پرائس کنٹرل کمیٹی روک سکی نہ ہی حکومت جبکہ روز بروز قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خوردونوش جن میں آٹا ،چاول،دالیں،مصالحہ جات ،آئل ،چینی سمیت دیگر چیزوں میں ملاوٹ اور وزن میں بھی کمی کے شواہد ملے ہیں جبکہ قیمت پوری لی جاتی ہے ،ناقص اشیاء جو زائد المیعاد ہیں اُن کو بھی نئے اسٹیکرز لگاکر فروخت کیا جاتا ہے ،نہ ضلعی انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا نہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے حکمت عملی تیار کی گئی،عوام شدید پریشانی سے دوچار،عوام کا کہنا ہے کہ خدارا حکومت اگر لاک ڈائون لگا رہی ہے تو کم از کم عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں