×

مریم نواز کو اطلاع دینا حکومت کا کام تھا ،آصف کرمانی کی حیرت انگیز منطق

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ شریف برادران کی والدہ کی میت2سے3روز تک پاکستان آجائے گی،نوازشریف کو گردے کی تکلیف ہے،ان کی صحت خراب ہے،ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی ہے،مریم نواز کو اطلاع دینا حکومت کا کام تھا کہ ان کی دادی فوت ہوگئی ہیں،ہمارا نعرہ ووٹ کو عزتدو جاری رہے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی کہہ دیا ہے جنگ شروع ہوچکی ہے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے،پشاور جلسے میں یہ نعرے لگے کہ ووٹ کو عزت دو،ہم پی ڈی

ایم کے ساتھ کھڑے ہیں،نوازشریف والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کر سکیں گے،ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کیا ہے،حکومت انتقام میں اندھے پن کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں