×

مری اور گلیات کی پہاڑیوں نے سفید چادر اوڑھ لی،برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وہیں مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

مری اور گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری سے موسم سرد ہے۔ ایوبیہ ، نتھیا گلی، شانگلہگلی اور باڑیاں میں بارش اور برفباری سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہنزہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری سے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ میں آئندہ تین روزتک برفباری

جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں