×

بھاری بلوں کیلئے کمر کس لیں گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

اسلام آباد (آئی این پی)28 ارب روپے سے زائد کا ریونیو شارٹ فال،سوئی سدرن گیس کی یکم جولائی 2020 سے گیس قیمت میں 79 روپے فی یونٹ اضافے کیلئے اوگراکو درخواست کی سماعت آج ہو گی۔

اتوار کو ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہنا تھا کہ اوگراآج پیر کو سوئی سدرن گیسکی درخواست کی سماعت کریگا جس میں سوئی سدرن نے گیس قیمت میں 79 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کے ریونیو ضروریات کی مد میں مانگا گیا ہے۔، گیس قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2020

سے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں