×

ایک مہینے چھٹیاں،امتحانات بھی ملتوی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کن باتوں پر اتفاق رائے سامنے آگیا طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزرائے تعلیم نے ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کردی،25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے، تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کرنے کی تجاویزپیش،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارتبین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس جاری ہے،صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے،اس کے علاوہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں موسم سرما کی جلد اور معمول سے زائد تعطیلات کی تجویز

پر تبادلہ خیال ہوگا،وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزرائے تعلیم اجلاس میں ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کردی گئی،اجلاس میں 25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے،اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کئے جائیں۔

یاد رہے کہ این سی او سی پہلے بھی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں