×

تحریک انصاف کے اہم اور متحرک رہنما کرونا وائرس کا شکار

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حلیم عادل شیخ نے خود کو قرنطینہ کر لیا،نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں،انہوں نے علامات محسوس ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو اپنیرہائش گاہ پرقرنطینہ کر لیا ہے اور اپنے چاہنے والے سے دعا ؤں کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس سے مزید 13مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2829ہوگئی ہے۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ آج اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں