×

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ کون سے وکلا کو ووٹ کو حق دینے سے روک دیا گیا؟ تہلکہ خیز حکم جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لا گیٹ میں 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیاگیا، کورونا کے باعث لا گیٹ نہ دینے والے بھی ووٹ نہیں دے سکیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں نئے وکلا کو ووٹنگ رائٹس دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،لا گیٹ 50 فیصد سے کم نمبر لینے والے وکلا کو ووٹ کا حق دینے سے روک دیاگیا،کورونا کے باعثلا گیٹ نہ دینے والوں کو بھی ووٹ کے حق سے روک دیاگیا۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ نئے وکلا کو ووٹنگ کا حق لا گیٹ ٹیسٹ50 فیصد

نمبر سے پاس کرنے پر دیدیں،بارز کے معیارکو ہم نے بہتر بناناہے،نئے وکلا لا گیٹ ٹیسٹ پاس کرکے ووٹ کا حق حاصل کریں،عدالت نے کہاکہ پاکستان بار ٹیسٹ کیلئے سوالات کامجموعہ تیار کرنے کے معاملے پر غور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں